کویت اردو نیوز، یکم مئی: عمانی وزارت صحت (MoH) نے اعلان کیا ہے کہ سال2021 میں شفا ایپ کے آغاز کے بعد سے کل 172,279 افراد نے اس پر رجسٹریشن کرائی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایپ کو ملنے والا بے مثال ردعمل ’سلطنت میں ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں ایک کوانٹم لیپ ہے‘۔
ایپ ایک خاص پلیٹ فارم ہے جو مریضوں اور ڈاکٹروں کے درمیان طبی معلومات کو اکٹھا کرنے اور ان کا تبادلہ کرنے میں معاون ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں الیکٹرانک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر وسام محمد ابو دراز نے بتایا کہ شفا ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کے میڈیکل ریکارڈ فراہم کرتی ہے جس تک صحت کے ادارے ضرورت پڑنے پر ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایپ 16 سروسز اور خصوصیات بشمول میڈیکل ریکارڈ اور تاریخ، فیملی میڈیکل ہسٹری، اپوائنٹمنٹ بکنگ، ادویات، طبی معائنے، امیونائزیشن اسٹیٹس، طریقہ کار کی رپورٹس، اہم علامات، اعضاء کا عطیہ، خون کا عطیہ، اور ورچوئل کلینک وغیرہ دکھاتی ہے جن سے ملک میں موجود کوئی بھی صارف فائدہ اٹھا سکتا ہے،
"یہ ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والوں کے ساتھ مشاورت سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔
ابو دراز نے مزید کہا کہ ایپلی کیشن کے سائیڈ مینو میں ایک فیچر بھی ہے جسے ‘What’s New’ کہا جاتا ہے جو ہر سروس کو استعمال کرنے کا طریقہ بتاتا ہے۔
کچھ خدمات کو مزید اپڈیٹ کیا جائے گا، بشمول ڈاکٹر کے ساتھ چیٹ فیچر جس میں تصاویر اور آڈیو کلپس شیئر کرنے کے اختیارات شامل ہیں۔
اسکے علاوہ سیلف رجسٹریشن، الیکٹرانک ادائیگی، ایک جامع رپورٹ کی درخواست، خون کے عطیہ کے لیے اپوائنٹمنٹ کی بکنگ، اور ایپ کو استعمال کرنے کے لیے سپورٹ اور مدد بھی شامل کی جائے گی۔
ابو دراز کے مطابق، رائل ہسپتال اور خولہ ہسپتال میں ایک ورچوئل کلینک سروس فعال کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن ٹکنالوجی کے تیار کردہ منصوبے کے مطابق یہ سروس دوسرے اسپتالوں میں بھی شروع کی جائے گی۔
"وزارت نے مختلف گورنریٹس میں پانچ صحت مراکز میں اپائٹمنٹس کی بکنگ کے لیے ایک سروس کو بھی فعال کر دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے تیار کردہ پلان کے مطابق باقی مراکز صحت میں بھی یہ سروس جلد فراہم کردی جائے گی۔