کویت اردو نیوز، 3مئی: اسرائیل میں پاکستانی صحافیوں کا وفد پہنچ گیا
خبر تھی کہ وفد اسرائیل جائے گا لیکن ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اسرائیل پہنچ چکا ہے۔
وفد کی سربراہی صحافی احمد قریشی کررہا ہے ۔ احمد قریشی یہودی این جی او شراکا کی مدد سے پاکستانیوں کا وفد لیکر دوسری بار اسرائیل پہنچا ہے۔
احمد قریشی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا وفد اسرائیل کے شہر ڈیوڈ میں ہے ۔
وفد میں رحمان بونیری وائس آف امریکا ،دانش امیر روزنامہ جنگ کے کالم نگار ،مہر حسین صحافی خاتون سمیت 10افراد شامل ہیں۔