کویت اردو نیوز، 4 مئی: سعودی حکومت نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس سے نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی۔
سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں اور اسی حوالے سے سعودی حکام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ وہ نسوار لے کر نہ آئیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
سعودی عرب کے احکامات پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز بھی لگوا دیئے ہیں۔
دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ لازمی طور پر حفاظتی ٹیکے لگوا لیں۔
حج کے اجازت نامے شوال سے جاری کیے جائیں گے اور اجازت نامے کے لیے حفاظتی ٹیکے اور ویکسینیشن مکمل ہونا لازمی ہے۔
حج سیزن شروع ہونے سے 10 روز قبل حفاظتی ویکسین لگوانا لازم ہے۔
Related posts:
منشیات کی اسمگلنگ کیلئے اپنے خاندان کا استحصال کرنیوالے سعودی سخص کو 20 سال قید کی سزا
امارات : لوگوں نے پریشان حال افراد کے لیے گھروں کے دروازے کھول دیئے
عید تعطیلات میں ساحل سمندر پر جانے والے افراد و فیملیز کے لئے دبئی پولیس کی اہم ہدایت جاری
متحدہ عرب امارات: خورفکان میں گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کا نیا مرکز کھول دیا گیا
إمارات ائیر لائنز نے پاکستانیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے
متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین میں نیا ریڈار کیمرہ نصب کردیا گیا
افغان مہاجرين کو پاکستان میں پناہ دی جائے، ملالہ یوسفزئی کا مطالبہ
کنگ سعود یونیورسٹی نےمصنوعی ذہانت کامقابلہ جیت لیا