کویت اردو نیوز، 4 مئی: عمان کی وزارت محنت نے 24 کارکنوں کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور گورنریٹ آف مسقط اور جنوبی الشرقیہ میں متعدد عوامی مقامات پر غیر قانونی فروخت کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
وزارت محنت نے کہا: "جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لیبر ویلفیئر نے غیر عمانی افرادی قوت کے ذریعہ (رینڈم سیل) کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک معائنہ مہم شروع کی، جس کے دوران 13 مزدور ولایت میں لیبر قانون کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔
اسطرح قریت، اور ولایت الامارات میں 11 دیگر کارکنان مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔
وزارت نے کہا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے کام جاری ہے۔