کویت اردو نیوز 11 اگست: وزراء کونسل کی جانب سے نیا رہائشی قانون پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار الرائ کی رپورٹ کے مطابق وزرا کی کونسل نے آج اپنے ہفتہ وار اجلاس میں غیر ملکیوں کے رہائش امور کے لئے نئے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے اور اسے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے نائب امیر کے حوالے بھی کردیا گیا ہے۔
متعلقہ قانونی مسودہ جو وزراء کونسل کی قانونی امور کمیٹی کی سفارشات میں شامل تھا اس کا مقصد غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کی درخواست میں موجود خامیوں کو دور کرنا اور حقائق پر روشنی ڈالنا ہے۔ یہ قانون 60 سال قبل جاری کیا گیا تھا۔ اسکے علاوہ آجر یا اسپانسر جو غیر لائسنس یافتہ کارکنان کے معاملات میں شریک ہیں وہ ان کارکنان کے ملک بدر کئے جانے کے تمام اخراجات برداشت کرینگے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزراء کونسل کے اجلاس کے نتائج
اسکے علاوہ مسودہ قانون میں یہ بھی واضح ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے لئے عبرتناک سزائیں ہونگی۔