کویت اردو نیوز، 8 مئی: رائل عمان پولیس (آر او پی) نے 16 ایشیائی باشندوں کو سمندر کے راستے ایک ایشیائی ملک سے دوسرے ایشیائی ملک اسمگل شدہ مویشیوں کو لے جانے پر گرفتار کرلیا۔
آر او پی کی طرف سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: ”مسندم گورنریٹ پولیس کی قیادت میں کوسٹ گارڈ پولیس نے سمندر میں 16 ایشیائی باشندوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک ایشیائی ملک سے اسمگل شدہ مویشیوں کو کئی کشتیوں کے ذریعے لکڑی کی دو کشتیوں میں ڈال کر لے جا رہے تھے، جس کا مقصد انہیں کسی دوسرے ملک میں اسمگل کرنا تھا۔ ۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ "ان سے مویشیوں کے 830 سے زائد سر قبضے میں لیے گئے، اور مشتبہ افراد کو مسندم کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔”