کویت اردو نیوز 12 اگست: 500 پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کی کویت آمد۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے اپنے طبی عملے اور ماہرین کی مدد کے لئے کی جانے والی کوششوں کے فریم ورک کے تحت اس وقت پاکستان سے لگ بھگ 500 ڈاکٹروں اور نرسوں کی مدد حاصل کر رہی ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کا یہ گروپ ستمبر میں دو گروپوں میں کویت پہنچے گا۔ وزارت صحت کے سکریٹری نے کویت میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے مابین صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 60 سال کے تارکین وطن کے اقامے لگنا بند
روزنامہ الانبا کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کیوبا سے ایک میڈیکل ٹیم کویت پہنچے گی۔ کیوبا سے آنے والی میڈیکل ٹیم 39 ڈاکٹرز پر مشتمل ہے۔ یہ ڈاکٹرز کی ٹیم انٹینسو کیئر میں مہارت رکھتی ہے جو ملک میں موجود بحران میں کویت کے طبی عملے کے ساتھ۔ملکر کام کرے گی۔