کویت اردو نیوز، 9 مئی: بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گزشتہ روز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی،بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز ہو گیاہے۔
Related posts:
جنوبی کوریا نے نئے ورکیشن ویزا کا اعلان کر دیا
تعمیری لاگت کے لحاظ سے مسجد الحرام دنیا کا مہنگا ترین مقام قرار
دنیا کی پہلی ’سرٹیفائیڈ‘ فلائنگ کار کو منظوری مل گئی
غزہ سے واپس آنے والے اسرائیلی فوجی صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار
ترکش ایئرلائن کی پرواز میں مسافر نے خودکشی کر لی
مصنوعی ذہانت پرانحصارنےاسرائیل کومروایا، امریکی انٹیلی جنس ماہرکاتجزیہ
اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد ثقافتی ورثوں کو تباہ کردیا
دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز "آئیکون آف دا سیز” تیار ہوگیا