سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ملک میں موجود نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے پرنسپلز کو برطرف کرکے مقامی افراد کو ان عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
عرب نیوز کے ادارے کی رپورٹ کے مطاابق ‘سعودی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں قائم تمام نجی اور بین الاقوامی اسکولوں کے پرنسپلز کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔
رپورٹ کے مطابق ‘اس فیصلے پر عمل درآمد 11 اگست 2020 سے ہوگا’۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ‘نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمٰن العاصمی نے تمام تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کے لیے خط لکھا ہے’۔
نائب وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ‘تمام نجی اور بین الاقومی اسکولوں کے پرنسپلز کو 11 اگست 2020 سے سبکدوش کردیا جائے’۔
رپورٹ کے مطابق ‘یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام درجوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز پر لاگو ہوگا’۔