کویت اردو نیوز، 16مئی: رائل عمان پولیس (آر او پی)،نے جاب آفرز کرنیوالے ایک نئے دھوکہ دہی کے طریقہ کار کی نگرانی شروع کردی ہے اور لوگوں کو اس سے بچنے کیلئے خبردار کردیا ہے۔
آر او پی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: ”رائل عمان پولیس نے ایک جعلی طریقہ سے خبردار کیا ہے، جس میں دھوکہ دہی کرنے والے افراد کو ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے ایک مخصوص یومیہ تنخواہ کے ساتھ جاب آفرز کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے مختلف فراڈ آپریشنز کی رقم کو منتقل کیا جا سکتا ہے اور پھر بیرونی بینک اکاؤنٹس میں دوبارہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
آر او پی ہر کسی کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ ان دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات کا جواب نہ دیں، اور اس طرح کے حالات کے سامنے آنے پر فوری طور پر رپورٹ درج کرنے کی تاکید کرتی ہے۔