کویت اردو نیوز، 17مئی: قطر میں محکمہ موسمیات نے 16 مئی کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ قطر میں اس جمعرات سے اگلے ہفتے کے آغاز تک بارشوں کا امکان ہے۔
قطر کے محکمہ موسمیات نے تازہ ترین موسم کی پیشن گوئی میں کہا ہے کہ بادلوں کی مقدار جمعرات 18 مئی سے اگلے ہفتے کے آغاز تک بڑھے گی، جب موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور مختلف شدت میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔
محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ بعض مقامات پر اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ موسم گرج چمک کا شکار ہو سکتا ہے۔
ہوا بنیادی طور پر جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمت میں ہلکی سے اعتدال کی رفتار تک چلے گی،ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی ہو گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی عوام پر زور دیتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس موسمی صورتحال کے دوران تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور موسم کی تازہ ترین معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔