کویت سٹی 15 اگست: کویت میں دوسرا مصری ڈاکٹر کورونا 19 کی پیچیدگیوں سے فوت ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 50سالہ عواد عبد الحمید کوویڈ 19 میں مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد مئی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کویت میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 75،185 ہوگئی ہے جس میں 494 اموات اور 66،740 صحتیاب شامل ہیں۔
کورونا سے بحالی کے آثار ظاہر ہونے کے باوجود کویت میں کورونا وائرس سے ایک دوسرے مصری ڈاکٹر کی موت ہوگئی
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیکسی ڈرائیور اور مسافر دونوں پریشان
50سالہ عواد عبد الحمید کو کوویڈ 19 میں مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد مئی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو گئے تھے اور انہیں اسپتال سے فارغ بھی کردیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں دوبارہ اس بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔
حمید دوسرے مصری ڈاکٹر ہے جو اس مرض میں مبتلا تھے اس سے قبل اگست میں کویت نے مصر سمیت 31 ممالک کے لئے مسافروں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ معطلی اس وقت سامنے آئی جب ملک نے کم صلاحیت سے ہوائی سفر کا آغاز کرنا شروع کیا۔