کویت اردو نیوز، 26مئی: سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی کی گرلز بس حادثہ کا شکار ہوکر ایک کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثہ کیوجہ سے بس میں سوار ایک طالبہ جاں بحق اور دیگر 24 طالبات زخمی ہوگئیں۔
یہ حادثہ صبح 7 بجے پیش آیا جب بس میں طالبات یونیورسٹی جارہی تھیں۔
القصیم یونیورسٹی کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بریدہ شہر میں بس کار سے ٹکرائی۔
حادثہ کے بعد حکام فورا پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسکیو کاروائیاں شروع کردیں۔
زخمی طالبات میں سے 2 کی حالت زیادہ خراب تھی جبکہ باقی چند طالبات کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔
حادثہ پیش آنے پر یونیورسٹی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم طالبہ کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا
Related posts:
جائیداد خریدو اور اول درجے کا اقامہ پاؤ، خلیجی ریاست عمان میں غیرملکیوں کو نئی پیشکش
60 سالہ ریٹائرڈ افراد کے لئے کون سا خلیجی ملک بہترین ہے برطانوی رپورٹ جاری
متحدہ عرب امارات کے سیاحوں کے لیے آرمینیا جانے کے لیے ویزا قوانین میں نرمی
سعودی عرب میں غیر قانونی انشورنس ڈیلز اور دھوکہ دہی کے خلاف مہم شروع
کیا آپ دبئی میں ڈرائیور بن کر کچھ کمانا چاہتے ہیں، تو درج ذیل ضوابط لازمی ہیں۔
چین کی انرجی سکیورٹی اقدام کے پیش نظر قطر کے ایل این جی پلانٹ میں سرمایہ کاری
عمرہ زائرین کے لئے اہم انتباہ جاری
تمکین کے پروگرامز بحرین کے رہائشیوں کے کیریئر ڈیولپمنٹ میں معاون ثابت