کویت اردو نیوز، 27مئی: رواں ماہ کی 28 تاریخ کو سورج کعبہ، بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق 28مئی کی دوپہر کو سورج کعبہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔
اس روز کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ کعبہ شریف کی طرف ہو جائے گا۔
اس کے بعد دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اور اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
28مئی کو قبلے کے رخ کا تعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑھیں اور اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ کر، اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباً زاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔
Related posts:
بحرین میں مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک کی امداد تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری
عمان: مسقط گورنریٹ میں بڑے میٹرو ریل نیٹ ورک کا آغاز
صحرا میں گم ہونے والے شہری کو 3 دن بعد بچا لیا گیا
ریانہ برناوی خلائی اسٹیشن پہنچنے والی پہلی عرب سعودی خاتون بن گئیں
سعودی عرب میں ملازمت پیشہ غیرملکی افراد ماہانہ کتنا کما لیتے ہیں؟
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے اہم خبر
بحرین کے پہلے بادام فیسٹیول کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں
دنیا میں کون سا ملک کتنا کرپٹ ہے تازہ ترین فہرست جاری