کویت اردو نیوز، 27مئی:گوادر کے علاقے جیونی کے سمندر میں دیوقامت بلیو وھیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے.
مردہ وھیل سمندر کی لہروں میں بہہ کر بندری (جیونی) کے ساحل کے قریب آ پہنچی ہے.
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سینیئر ریسرچر سدھیر بلوچ کیمطابق بلیو وھیل مچھلی 36 فٹ لمبی ہے. وزن 20 ٹن سے ذیادہ ہو سکتی ہے.
سدھیر بلوچ نے کہا کہ بلیو وھیل کے مرنے کی وجوہات معلوم کی جائیں گی.