کویت اردو نیوز، 29مئی: سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی نے بھی خلا سے مسجد الحرام کے مناظر سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کر دیے ہیں۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی Axiom Space نے سعودی عرب کا 4 افراد پر مشتمل مشن آئی ایس ایس کیلئے روانہ کردیا ہے۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی کے ساتھ علی القرنی، پیگی وٹسن اور جان شوفنر بھی اس مشن کا حصہ ہیں۔
خلائی محقق ریانا برناوی خلا کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں جو ایک پرائیویٹ خلائی مشن کیساتھ انٹرنیشنل خلائی سٹیشن پر ایک ہفتہ گزاریں گی۔
دوران مشن سعودی خلاباز ریانا برناوی نے ٹوئٹر پر خلا سے مسجد الحرام کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر نظر آنے والے اندھیرے میں صرف مسجدالحرام کافی روشن دکھائی دے رہی ہے۔
سعودی خلاباز ریانا برناوی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ آج اپنا تجربہ پورا کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے جو کافی روشن ہے
بعد ما خلصت تجاربي لليوم صادف مرورنا فوق مكة المكرمة ،
نور على نور ✨ #نحو_الفضاءMakkah from the space ✨#KSA2Space pic.twitter.com/rh3kZnJw0N
— RAYYANAH BARNAWI (@Astro_Rayyanah) May 26, 2023