کویت اردو نیوز، 3جون: بحرین کے سول ڈیفنس نے ہورہ میں ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ دو خواتین زخمی اور 15 افراد کو احتیاط کے طور پر نکال لیا گیا۔
تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ حورہ کے علاقے میں واقع اپارٹمنٹس میں سے ایک کے ایئرکنڈیشنر میں دوپہر دو بجے آگ بھڑک اٹھی جسکے بعد فوری طور پر موقع پر موجود افراد نے پولیس کو بلالیا، جنھوں نے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو بلالیا۔
اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سول ڈیفنس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جنھوں نے فوری کاروائیاں شروع کرلیں تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے اور اسے دوسرے لوگوں اور باقی اپارٹمنٹس عمارت تک پھیلنے سے روک سکیں۔
آگ لگنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ معمولی زخمی ہونے والی خواتین کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔
نیشنل ایمبولینس کے ذریعے 15 افراد کو احتیاط کے طور پر باہر نکالا گیا، اور ریسکیو اور کمیونٹی پولیس کے متعدد افراد نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا اور موقع پر موجود لوگوں کو آگ لگنے والی جگہ سے ہٹایا تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔
وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے اکاؤنٹ پر کہا کہ سول ڈیفنس آگ بجھانے میں مصروف ہے جو ہورہ کے علاقے میں رہائشی عمارتوں میں سے ایک اپارٹمنٹ میں لگی جس کے بعد احتیاط کے طور پر 15 افراد کو نکال لیا گیا۔
آگ لگنے کے نتیجے میں دو خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں، اور ان کا علاج نیشنل ایمبولینس کے ذریعے سائٹ پر کیا گیا تھا۔
معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ایک ائیر کنڈیشنر کے آپریٹنگ سوئچ کا زیادہ گرم ہونا تھا۔