کویت سٹی 18 اگست: 400 سے زائد کمپنیوں کو ویزہ بیچنے پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ السیاستہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ فروری میں کورونا وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے ہی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے وزارت داخلہ کے تعاون سے 400 سے زیادہ کمپنیوں کی فائلوں کو پبلک پراسیکیوشن کے پاس تحقیقات کیلئے بھیج دیا تھا۔ ان کمپنیوں پر انسانوں کی اسمگلنگ سمیت مشکوک معاملات میں طرح طرح کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔
اس تناظر میں باخبر ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ کچھ نجی سیکٹر کی کمپنیوں کی فائلوں کو جوکہ تقریبا تین ہزار کے قریب ہیں وزارت داخلہ اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی خصوصی ٹیموں کے ذریعہ جانچ پڑتال کیا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چوتھے مرحلے کے ساتھ ہی کویت میں زندگی لوٹ آئی
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشتبہ کمپنیوں کی فائلوں کو پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بڑے پیمانے پر کارکنان کے حقوق کی پامالی اور انسانی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے اور اتھارٹی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کروائی کرتے ہوئے کارکنوں کے حقوق کو یقینی بنائے گی۔