کویت اردو نیوز 19 اگست: کویت پارلیمنٹ نے پرائیویٹ سیکٹر قانون میں تبدیلی کی حمایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ نے بدھ کے روز نجی سیکٹر کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی جسکے تحت نجی سیکٹر کے ملازمین کو پوری اجرت کی بنیاد پر حساب کرکے واجبات وصول کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
پارلیمنٹ نے بل کے حق میں 43/11 ووٹ حاصل کئے۔ منظور شدہ نجی سیکٹر کے بل میں واضح کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کا ملازم بغیر کسی رقم کی کٹوتی یا اپنی خدمات کے دوران پبلک انسٹی ٹیوٹ برائے سوشل سیکیورٹی کے لئے ادا کی گئی رقم کی کٹوتی کے بغیر "مکمل واجبات ” کا حقدار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیکسی میں 3 مسافر بٹھانے کی اجازت مل گئی
نئے قانون کے مطابق ملازم مکمل معاوضے کا مستحق ہے بشرطیکہ اس نے ملازمت کا آغاز 2010 کے بعد کیا ہو۔ نیا قانون ملازمین کی چھٹیوں کو اصولوں کے مطابق اعتدال میں رکھتا ہے۔