کویت اردو نیوز،10جون: اومان اور سعودی عرب نے جوائنٹ وزٹ ویزا کے اجرا پر اتفاق کرلیا ہے۔
اس اقدام کو سعودی عرب اور عمان کے درمیان متفقہ ٹورسٹ ویزا کے اعلی سطح کی میٹنگ کے دوران متعارف کروایا گیا۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے عمانی اپنے ہم منصب سلیم المہروقی سے ملاقات کے دوران جوائنٹ ٹوارزم کیلنڈر اور دونوں ممالک کے درمیان سیزنل وزٹس کی سہولت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ دونوں وزرا نے ٹوارزم متعلقہ پراجیکٹس میں بزنس و انویسمنٹ کو فروغ دینے کے ساتھ انڈسٹریل بزنس مین کمیونٹی کی مدد کرنے پر بھی غورکیا۔
دونوں وزرا نے کیمپنگ اور ایڈونچر ٹورازم پر فوکسڈ جوائنٹ ٹورازم پروگراموں کو نافذ کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
سعودی عرب اور عمان کے اس مشترکہ منصوبہ کا مقصد انٹرنیشنل ٹورسٹ، دونوں ممالک کے شہریوں اور جی سی سی ممالک کے رہائشیوں کو ایک ہی ٹورسٹ ویزا، موسمی پروازوں اور مشترکہ ٹورازم کیلنڈر کے ذریعے اپنی جانب متوجہ کرنا اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں عمان سے تقریبا 1لاکھ 64 ہزار سیاحوں نے سعودی عرب کا رخ کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 136 فیصد زیادہ ہے، اس پر 310 ملین ریال خرچ ہوئے،جو کہ 71 فیصد کا اضافہ ہے