کویت اردو نیوز،16جون: گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک نائیجیرین شیف کے کوکنگ میراتھن میں 93 گھنٹے اور 11 منٹ تک مسلسل کھڑے رہ نان اسٹاپ کھانا پکانے کا سب سے طویل سولو کوکنگ سیشن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنیکی تصدیق کی ہے۔
26 سالہ ہلڈا باکی، جس نے پچھلے مہینے ریکارڈ توڑنے کے لیے چار دنوں تک اپنے پیروں پر کھڑے رہنے کے لیے جم میں تربیت حاصل کی تھی،اس نے کہنا تھا کہ ان کی 11-15 مئی کی بڈ کا مقصد "نائیجیریا کے کھانوں کو نقشے پر رکھنے” میں مدد کرنا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ: "تمام شواہد کے مکمل جائزے کے بعد، گنیز ورلڈ ریکارڈز اب اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ… ہلڈا باکی نے اب تک کے سب سے طویل کھانا پکانے کے میراتھن (انفرادی) کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔”
گنیز نے کہا کہ ہلڈا نے 2019 میں ایک ہندوستانی شیف کا قائم کردہ 87 گھنٹے، 45 منٹ کا سابقہ ریکارڈ توڑا ہے۔