کویت اردو نیوز،16جون: مسقط میں مقیم محمد صلاح الرئیسی NBA-FIBA کے زیر اہتمام باسکٹ بال ودآؤٹ بارڈرز (BWB) NBA ابوظہبی ایلیٹ ایشیا کیمپ میں "بہترین اسپورٹس مین شپ ایوارڈ” حاصل کرلیا۔ یہ کیمپ متحدہ عرب امارات کی نیویارک یونیورسٹی کیمپس میں 2 سے 5 جون تک منعقد ہوا تھا۔
یہ کیمپ محکمہ ثقافت اور سیاحت – ابوظہبی (DCT-Abu Dhabi) کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔
یہ پہلا موقع تھا جب NBA اور FIBA کا عالمی باسکٹ بال ڈویلپمنٹ اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام GCC خطے میں منعقد ہوا۔
بی ڈبلیو بی ایشیاء 2023 نے ایشیا بھر سے 18 سال اور اس سے کم عمر کے سرفہرست 40 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا تاکہ وہ موجودہ اور سابق NBA، WNBA اور FIBA کھلاڑیوں، لیجنڈز اور کوچز سے براہ راست سیکھ سکیں اور خطے میں اپنے ہم عمر کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کریں۔
محمد کو عمان باسکٹ بال ایسوسی ایشن (OBA) نے جب منتخب کیا تو اس نے نہ صرف کوچز اور اپنے ساتھیوں کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کیا بلکہ اس نے منصفانہ کھیل، کھیلوں کی اقدار اور دوستی کے لیے "اسپورٹس مین شپ ایوارڈ” بھی جیتا۔
سترہ 17 سالہ محمد، اور اذان بن قیس انٹرنیشنل اسکول (ABQ) کے ایک طالب علم نے بھی لائف سکلز، لیڈرشپ ڈیلوپمنٹ اور این بی اے کیئرز پروگرامنگ میں حصہ لیا۔
محمد نے کہا کہ: "مجھے اس طرح کے اعلیٰ سطحی کیمپ میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہے۔ اس سے مجھے ہنر سیکھنے میں بہت مدد ملی اور میں خوش قسمت رہا کہ NBA کوچز اور کھلاڑیوں سے رہنمائی حاصل کی۔
“مجھے مختلف ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع بھی ملا جو ممتاز صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ کیمپ میں "بہترین اسپورٹس مین شپ ایوارڈ” سے نوازا جانا بہت عمدہ احساس تھا۔
انہوں نے مزید کہا: "کیمپ نے میری ٹریننگ کا ایک ویڈیو کلپ بھی لگایا جس کے عنوان کے ساتھ: ٹریننگ کے تیز ترین کھلاڑیوں میں سے ایک۔”
محمد نے خود کو اس کیمپ کے لیے نامزد کرنے پر OBA اور اپنے کوچز کا شکریہ ادا کیا۔ محمد نے تین سال قبل باسکٹ بال میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور فی الحال وہ اہلی-سیداب یوتھ ٹیم کے لیے کھیل رہا ہے۔ وہ گزشتہ سال جی سی سی یوتھ چیمپئن شپ میں عمان کی نوجوان ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ اسکے علاوہ محمد یوتھ لیگ میں باقاعدہ اسکورر بھی رہا ہے۔
محمد کھیلوں میں اپنا کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں اور کالج میں اسپورٹس میڈیسن لینے کی امید رکھتے ہیں۔ وہ دارالعطاء فلاحی تنظیم کے ایک سرگرم رضاکار بھی ہیں۔