کویت اردو نیوز 23 اگست: ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے مزید دو نئے مقامات کو مختص کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے دو نئے مقامات مختص کئے ہیں جہاں سے خودکار مشینوں کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جاسکے گا۔ اوینیوز، مرینا مال اور الکوت مال کے علاوہ اب "سوق شرق” اور "الخیمہ مال” جھراء سے بھی لائسنس حاصل کیا جاسکے گا۔
لائسنس کے حصول سے قبل وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ پر ضروری تجدید تفصیلات کو بھرنے کے بعد سول آئی ڈی کے ذریعے صارفین اپنا لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 31 ممنوعہ ممالک کی لسٹ میں ایک اور ملک شامل کر لیا گیا
وزارت داخلہ کے سیکیورٹی میڈیا اینڈ ریلیشنس کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ النصر اسپورٹس کلب سے ڈرائیونگ لائسنس وصول کرنے کی خدمات کو آج اتوار سے معطل کردیا گیا ہے۔