کویت اردو نیوز،22جون: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی 6روزہ تعطیلات کے دوران فضائی کرایوں میں تقریباً 300فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
عید الاضحی کی تعطیلات میں ٹریول پلان بنانے والے رہائشیوں کو ہوائی کرایوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہوا لگا ہے، جب انکو فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو عید الاضحی اپنے پیاروں کے ساتھ منانے اور بین الاقوامی سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے،اب انہیں مہنگے ٹکٹس کیوجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔
ٹکٹوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ سے کچھ شہریوں نے اپنے پلان ہی منسوخ کر دیے ہیں۔
اپنے خاندان کے ہمراہ عیدالاضحی منانے کے خواہشمند افراد اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہیں،کیوں کہ پچھلے ماہ جو ٹکٹ 1100 درہم کے آس پاس مل رہا تھا اب براہ راست پرواز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 2600 درہم تک بڑھ چکی ہے