کویت اردو نیوز،22جون: ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے مشکوک سفری ریکارڈ پر قطر سے آئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کیمطابق حکام نے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنیوالے دوحہ کے مسافر کو گرفتار کیا۔
نسیم الدین نامی مسافر فلائٹ نمبر QR600 سے پشاور ائرپورٹ پہنچا تھا جس کا آئی بی ایم ایس میں کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
مسافر نے رواں ماہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، تاہم، دوران تلاشی مسافر کے سامان سے جعلی افغان پاسپورٹ، تذکیرہ، پاکستانی ای ویزا بھی برآمد کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر 12 سال پہلے غیر قانونی راستے سے امریکہ گیا تھا۔
بعد ازاں مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔
Related posts:
ترکی اور شام ایک بار پھر سے شدید زلزلوں کی زد میں آ گئے
مسجد الحرام میں پانی کے کین اور تھیلے لے جانے پر پابندی
سعودی عرب : ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم مقرر
ابوظہبی کورٹ نے خاتون کو بہت زیادہ کال کرنے پر ایک شخص کو 5 ہزار درہم جرمانہ کردیا۔
دبئی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50,000 درہم جرمانہ
سعودی عرب میں کفیلوں پر دس لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، لیکن کیوں؟
اونٹ بھی نایاب ہو گئے، اونٹوں کی انشورنس متعارف کرا دی گئی
سعودی عرب نے 11 ممالک سے تارکین وطن کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی