کویت اردو نیوز 23جون :ابوظہبی پورٹس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پی آئی سی ٹی ٹرمینل کو چلانے کے لئے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے، جسکے تحت ابوظہبی پورٹس1.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
ابوظہبی پورٹس مختلف بندرگاہوں بشمول پی آئی سی ٹی اور بلک کارگو ٹرمینل وغیرہ کے آپریشن میں ایک اعشاریہ آٹھ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
اس معاہدے کے تحت ابوظہبی پورٹس پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز کا انتظامی کنٹرول حاصل کرے گا۔
ابوظہبی پورٹس یواےای کا وفد کے پی ٹی میں پی آئی سی ٹی ٹرمینل کو چلانے کے معاہدے پر دستخط کیلئے جب کراچی پہنچا تو وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے وفد کا استقبال کیا۔
وفد میں یواے ای کے وزیرتوانائی اور انفرااسٹکچر سہیل محمد المزروعی، وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور کراچی میں دبئی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی شامل ہیں۔
پی آئی سی ٹی ٹرمینل کا نام تبدیل کرکے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ رکھے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، مذکورہ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرےگی اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کےاعتماد کو بھی فروغ دے گی