کویت اردو نیوز، 23جون:متحدہ عرب امارات نے حسب روایت عیدالاضحیٰ کے موقع پر قریباً ایک ہزار قیدیوں کی جیل سے رہائی کا اعلان کیا ہے۔
اس سال عید الاضحی کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے 988 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یواے ای کے امارات کے ہر حکمران نے اہم اسلامی مواقع پر قیدیوں کو معاف کرنیکی رسم نبھائی ہے۔
صدر کی معافی سے رہائی پانے والے قیدیوں کو اپنا مستقبل سنوارنے اور پیشہ ورانہ زندگی اپنا کر معاشرے کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
عید کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں معمولی نوعیت کے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی انسانی ہمدردری کی بنیادوں پر رہائی کا عمل ہر سال کیا جاتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ اُن کے عزیز و اقارب کی بھی زندگی آسان ہوسکے