کویت اردو نیوز،23جون:سعودی عرب میں آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے حج کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کیلئے مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ منعقد ہوئی۔
سعودی میں حج بیت اللہ کی تیاریاں مکمل ہونے پر مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی جس میں خواتین کے فوجی دستوں سمیت ہزاروں فوجیوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر حج کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کیلئے فورسز نے عملی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اس پریڈ کا مقصد مکہ اور مدینہ میں حجاج بیت اللہ کی حفاظت کرنا اور مناسک حج کیلئے حجاج کو پُر سکون ماحول فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بھی موجود تھے۔
Related posts:
عمان میں ڈوبنے کے مزید کیسز رپورٹ ہونے پر عوام سے احتیاط کی اپیل
یو اے ای کا طویل مدتی کاروباری لائسنس متعارف کرانے پر غور
قطر: 3 ستمبر سے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ اور موبائل فون استعمال کرنے کی خودکار نگرانی شروع ہوگئی
حج 2023 کا خطبہ اردو سمیت دنیا کی 13 مختلف زبانوں میں براہ راست نشر کرنے کا اعلان
سعودی عرب: رواں سال 42 نابینا افراد نے حج کی سعادت حاصل کرلی
تاریخی قلعہ ’اعیرف‘ جس کو دیکھنے سیاح ضرور آتے ہیں
عمان کے متنوع مناظر سے بھارتی فنکار متاثر، متعدد پینٹگز بنا ڈالیں
کون سے خلیجی ملک میں سب سے زیادہ پاکستانی گئے، تفصیلات جاری