کویت اردو نیوز،30جون: متحدہ عرب امارات کی ایندھن کی قیمتوں کی کمیٹی نے جمعہ کو جولائی 2023 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3 درہم فی لیٹر ہوگی، جو جون میں 2.95 درہم فی لیٹر کے حساب سے تھی، جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 2.89 درہم فی لیٹر ہوگی، جو پچھلے مہینے 2.84 فی لیٹر تھی۔
ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.81 درہم فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا، جو جون میں 2.76 فی لیٹر تھا۔
ڈیزل کی قیمت اس ماہ 2.76 درہم فی لیٹر ہوگی، جو پچھلے مہینے 2.68 درہم فی لیٹر تھی۔
أسعار الوقود الشهرية: أسعار الوقود لشهر يوليو 2023 وفقاً للجنة متابعة أسعار الجازولين والديزل في #الإمارات
⛽ Monthly Fuel Price Announcement:
July 2023 fuel prices released by the #UAE Fuel Price Follow-up Committee pic.twitter.com/IGTDXOcqVw— Emarat (امارات) (@EmaratOfficial) June 30, 2023