کویت اردو نیوز،3جولائی: پی آئی اے کاحجاج کرام کی واپسی کے لیے فضائی آپریشن گزشتہ روز شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جدہ انٹرنیشنل سے پہلی پرواز اتوار کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
ایئرپورٹ حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا،پہلی حج پرواز کے ذریعے 363 حاجی پاکستان پہنچے۔
اسی طرح پی آئی اے کی ایک اور حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئر پورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا اور حجاج کرام کو حج ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔
علاوہ ازیں جدہ سے پی کے760پرواز 329حاجیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئی،پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا