کویت اردو نیوز،4جولائی: پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز اب 11 ممالک کا ویزہ حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے ۔
ویزہ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 11 ممالک و ریاستوں کا سفر کر سکتے ہیں ۔
ان ممالک و ریاستوں میں شامل مونٹسیرٹ،کک آئس لینڈ، بارباڈوس، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرونیشیا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو مالدیپ، روانڈا، کمبوڈیا، قطر، صومالیا، سمیت 21 ممالک میں آن آرائیول ویزہ کی سہولت میسر ہے ۔
ان ممالک کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو دنیا کے کسی بھی ملک جانے کیلئے ویزہ حاصل کرنا ضروری ہو گا