کویت اردو نیوز،5جولائی: بحرین میں ایک مسافر جس نے 50,000 بحرینی دینار کپڑوں اور چائے کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی اسے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم آفس سے گرفتار کر لیا گیا۔
عرب شہری کو منقولہ اثاثے ظاہر کرنے میں ناکامی کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
عدالت نے اسے ایک ماہ قید، رقم ضبط کرنے اور جرمانے پر عمل درآمد کے بعد مستقل ملک بدری کی سزا سنائی۔
عدالتی فائلوں کے مطابق، مدعا علیہ نے کسٹم کو رقم ظاہر کیے بغیر 50,000 دینار بحرین سمگل کرنے کی کوشش کی، جبکہ اس نے ائیرپورٹ حکام کے آگے کسی بھی قسم کی نقد رقم رکھنے سے انکار کیا۔
شبہ کی بنیاد پر جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے اس کے کپڑوں کی تہوں اور چائے کے ڈبوں کے اندر سے یہ رقم برآمد ہوئی، جو اس نے حکام سے بچنے کے لیے ایک مکروہ انداز میں چھپا رکھی تھی۔
اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اس پر فرد جرم عائد کی گئی۔