کویت اردو نیوز،5جولائی: امریکہ میں پہلا پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو کی ایڈم کاؤنٹی کا ڈپٹی شیرف بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نوجوان کاشف سرمد خالد نے امریکا میں محنت کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کاشف خالد کو کولوراڈو کی ایڈم کاؤنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کر دیا گیا ہے۔
کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور لا کی ڈگری حاصل کی، جب کہ امریکا سے کریمنل جسٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
کاشف خالد نے 2012 میں کراچی میں کرائم رپورٹنگ بھی کی، وہ 10 سال قبل امریکا شفٹ ہو گئے تھے، جہاں انھوں نے اپنا تعلیمی کیریئر جاری رکھا، اور کریمنل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کر لی۔
Related posts:
غزہ: اسرائیلی طیاروں کا حماس کے تربیتی مرکز پر حملہ
عالمی فٹبالر التعمری نماز تراویح کی امامت کرتےہوئے
پاکستان: گھوٹکی میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم، امیر کویت، ولی عہد اور وزیراعظم کویت کا متاثرین سے ا...
کویت نے عرصہ دراز سے پاکستانیوں پر لگی ویزہ پابندی بحال کر دی
ملکہ ہالینڈ نے شادی کی تقریب میں پاکستانی لباس پہن کر سب کو دنگ کردیا
شارجہ جانے والے پاکستانیوں کیلیےبڑی خوشخبری
پاکستان میں انٹرنیٹ کب بحال ہو گا، متعلقہ وزارت کا بیان سامنے آگیا
کیا مظلوم فلسطینی اسراء جعابیص کو اسرائیلی قید سے رہائی ملے گی ؟