کویت اردو نیوز،6جولائی:بحرین کی ہائی اپیل کورٹ نے ایک نوجوان لڑکی کو انسانی اسمگلنگ کے ذریعہ بحرین لانے کے جرم میں سزا یافتہ یورپی خاتون کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔
عدالت نے 32 سالہ خاتون کو 10 سال قید کی سزا سنائی جب کہ 33 سالہ خاتون کو صرف تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دونوں کو 2,000 بحرینی دینار جرمانہ کیا گیا اور جیل کی مدت پوری ہونے پر ملک بدر کیا گیا۔
پہلے مدعا علیہ 19 سالہ لڑکی کو بطور فیشن ماڈل کام کرنے اور فرضی نوکری دینے کا لالچ دے کر بحرین لے گیا۔ جہاں اس نے دوسرے مدعا علیہ کی مدد سے اسے ایک فرنشڈ اپارٹمنٹ میں بند کر دیا اور اسے جسم فروشی پر مجبور کیا۔
متاثرہ لڑکی کو کہا گیا کہ وہ اپنی آزادی کے بدلے 2500 ڈالر ادا کرے۔
متاثرہ خاتون اپنے سفارت خانے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، جس نے پولیس کو اس واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا، پولیس نے اسے بچانے کے لیے ایک دستہ بھیجا۔ ملزمان پر انسانی اسمگلنگ اور نوجوان کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزامات تھے۔