کویت اردو نیوز، 6 جولائی: سوات سے تعلق رکھنے والی عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت لیے۔
آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سوات میں ساتویں جماعت کی طالبہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی چھٹی ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ایک سلور اور دو برانز میڈل جیت کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا۔
عائشہ ایاز نے تمغے جیتنے کے ساتھ مقابلوں میں مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
سوات کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز نے 8 سال کی عمر سے لگا تار 7 انٹرنیشنل میڈلز جیتے ہیں۔
عائشہ ایاز دبئی میں بھی دو بار گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہیں، جبکہ 2022 میں وہ تھائی لینڈ میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کر چکی ہیں۔
Related posts:
یتیم بچوں پر سخاوت کرنے والے درزی نے سب کے دل جیت لیے
ڈیم بنانے کے لیےکویت اور سعودی عرب نے پاکستان کو خطیر رقم دے دی
پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی
عمرہ کے لیے انٹرنیٹ کے ساتھ مفت سم ملے گی
عمران خان نے نئے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کردیا
کراچی، لاہور، اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس لگائےجائیں گے
معذور ہونےکابہانہ بناکر 39 آئی فونز اسمگل کرنےکی کوشش ناکام
نائلہ کیانی نیپال کی اناپورنا کو مسخر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں