کویت اردو نیوز،8جولائی: پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے مدینہ اور جدہ کے ریٹرن ٹکٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے، جسکے مطابق عمرہ کے کرایہ میں 11 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔
پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ ،جدہ کا کرایہ 1لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1لاکھ 800 روپے ہوگیا ہے ۔
پی آئی کےکرایوں میں کمی کا اطلاق 10اگست تک رہے گا۔
کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادا کرنا ہوں گے۔