کویت اردو نیوز،12جولائی: عمان کی وزارت تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ (MoCIIp) نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ اور پروموشنل سرگرمیوں کے متعدد پریکٹیشنرز کو طلب کیا ہے اور ان کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے ہیں۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا: "حال ہی میں، تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وزارت نے دیکھا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر مارکیٹنگ اور پروموشنل سرگرمیوں میں مصروف متعدد افراد نے سرگرمی کو ریگولیٹ کرنے والے ضابطے کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس سلسلے میں مطلوب افراد کو طلب کیا گیا اور ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔