کویت اردو نیوز،17جولائی: مسجد نبوی ﷺ کےانتظامی امور کی ذمہ داری ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے مسجد نبوی اور روضہ رسول پر حاضری دینے والے زائرین کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے متعدد خدمات فراہم کی ہیں۔ ان سروسز میں سب سے اہم ایئر کنڈیشنر، چھتریاں اور سفید سنگ مرمر جیسی خدمات شامل ہیں۔
مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعےشائع کردہ ایک بیان میں بتایا کہ جو گرمیوں کے ایام میں عازمین اور زائرین کے لیے مسجد نبوی ﷺ میں درج ذیل خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
پہلی سروس
مسجد نبوی ﷺ میں دنیا کا معیاری ایئر کنڈیشننگ نظام قائم کیا گیا ہے جہاں ایئر کنڈیشننگ کا نظام اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ کام کرتا ہے اور متوازن ٹھنڈک برقرار رکھنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے اندرونی ماحول کو ٹھنڈا کرتا ہے مسجد نبوی ﷺ میں ٹھنڈک کے لیے مرکزی ایئرکنڈیشن اسٹیشن کے لیے 70 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس میں دنیا کا سب سے بڑا واٹر کولنگ کنڈینشر شامل ہے۔ اس کے علاوہ 6 ریفریجرینٹز ہیں۔ان میں سے ہر ریفریجیٹر کی گنجائش 3400 ٹن ہے۔
دوسری سروس
مسجد نبوی ﷺ کے اطراف کے چوکوں میں چھتریاں بھی گرمیوں میں زائرین کو سورج کی شعاعوں سے براہ راست پڑنے سے بچانے کے لیے نصب کی گئی ہیں۔ ان میں 15 میٹراونچی اور 14 میٹر چوڑی 250 بڑی چھتریاں شامل ہیں۔ ایک چھتری کا وزن 40 ٹن ہے۔ یہ ایک خودکار نظام کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
تیسری سروس
’فوگ فین‘ مسجد نبوی کے صحنوں میں ماحول کو نرم کرنے اور نمازیوں کے لیے گرمی کو کم کرنے کے لیے تیسری سروس ہے، کیونکہ صحنوں میں 436 دھند کے پنکھے ہیں. مرکزی دھند کے پانی کا نیٹ ورک مسلسل جراثیم کش نظام سے مربوط ہے۔
چوتھی سروس
سفید سنگ مرمر (التاسوس) مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں نماز کے مقمات پر لگایا گیا ہے۔ یہ گرمی اور روشنی کو جذب کرتا ہے۔ یہ سنگ مرمر رات کے وقت مرمر کی سیلٹوں میں موجود سوراخوں کے ذریعے نمی جذب کرتا ہے دن کے وقت یہ رات میں جذب ہونے والی نمی کو خارج کرتا ہے، جس سے یہ زیادہ درجہ حرارت کے وقت ہمیشہ ٹھنڈا رہتا ہے۔
پانچویں سروس
زم زم کا ٹھنڈہ میٹھا مسجد نبوی میں زائرین کی پاس بجھانے اور انہیں جسمانی طورپر ٹھنڈک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔
مسجد نبوی کے امور کی ذمہ دار ایجنسی نے زمزم کا پانی پینے کے لیے 20,000 کنٹینرز مہیا کیے ہیں۔ تاہم روش والے ایام بالخصوص حج اور عمرہ کے سیزن میں زم زم کے کولروں کی تعداد 22000 تک پہنچ جاتی ہے۔