کویت اردو نیوز،19جولائی: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کو ماڈرن ترک الیکٹرک گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔
گزشتہ روز ترک صدر خلیجی ممالک کے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی۔
دورے میں ترک صدر نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ترکیہ کی لوکل مینوفیکچرڈ 2 الیکٹرک گاڑیاں تحفے میں دیں۔
سعودی ولی عہد نے طیب اردوان کو الیکٹرک گاڑی میں بٹھا کر ٹیسٹ ڈرائیو کرتے ہوئے تحفے پر مہمان کا شکریہ ادا کیا۔