کویت اردو نیوز،20جولائی: وزارت محنت نے مسقط گورنریٹ میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں یونیورسٹی کی اہلیت یا اس سے کم قابلیت کے حامل افراد کے لیے ملازمت کی متعدد آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں، وزارت نے کہا: "وزارت محنت (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لیبر ان مسقط گورنریٹ) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں یونیورسٹی کی اہلیت یا اس سے کم قابلیت والے افراد کے لیے متعدد اسامیوں کی دستیابی ہے۔
ملازمتوں کیلئے درخواستیں بدھ، جولائی 19، 2023 سے وصول کرنا شروع کردی گئی ہیں ۔”
وزارت نے مزید کہا کہ تفصیلات اور درخواست دینے کے طریقہ کے لیے، دلچسپی رکھنے والوں کو وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mol.gov.om) پر جانا چاہیے یا Ma3ak ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹر کرنا ہو گا تاہم مزید معلومات کے لیے کال سینٹر سے (80077000) پر رابطہ کریں۔