کویت اردو نیوز،22جولائی: پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بلند چوٹیاں سر کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 ایٹ تھاوزنڈرز(8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں) سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
نائلہ کیانی نے یہ کارنامہ 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا،براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔
نائلہ کیانی نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کیا ہے، اور نانگا پربت، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں جبکہ 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بن گئی ہیں

















