کویت اردو نیوز،25 جولائی: سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ عمرہ کے لیے آنے والے افراد کے بیگ میں 10 ضروری اشیا موجود ہونا چاہیں۔
وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی موجودگی ضروری ہے۔
ایمرجنسی میں رابطہ نمبروں کے ساتھ ایک کاغذ اور دعاؤں کے لیے ایک کتابچہ بھی بیگ میں رکھا جائے۔
وزارت حج نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے نقشے کے علاوہ پانی کی بوتل، جراب اور ہلکے جوتے ساتھ لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔