کوت اردو نیوز 01 ستمبر: کویت نے سڑکوں کے معیار میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ الشاہد نے رپورٹ کی ہے کہ پبلک اتھارٹی برائے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن نے انکشاف کیا ہے کہ کویت 2018 میں عرب دنیا میں 11 ویں نمبر پر تھا جو کہ 2020 میں روڈز کوالٹی کو مزید بہتر کر کے عرب ممالک میں روڈ کوالٹی انڈیکس کے مطابق چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔
اتھارٹی نے انکشاف کیا کہ توقع ہے کہ 2022 میں کویت عرب دنیا میں نئی سڑکوں، پلوں اور انڈر پاسز کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لے گا۔
اس کے علاوہ اتھارٹی نے کہا کہ جہرہ روڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ ملک میں سب سے بڑا منصوبہ ہے اور یہ حکومت کے ایجنڈے میں ہے۔ اتھارٹی نے نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے ملٹی رول پروجیکٹس میں سے ایک ہے اور کویت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم اور سب سے بڑا منصوبہ ہے۔