کویت اردو نیوز،28جولائی: محکمہ پاسپورٹ نے سہولیات فراہمی کے ضمن میں پاسپورٹ ری نیول اور آن لائن پاسپورٹ اجراء کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔
ای پاسپورٹ پروگرام کے تحت پہلا پاسپورٹ لاہور کے رہائشی شاہد سلیم کے حوالے کیا گیا، شاہد سلیم نے پاسپورٹ کی 10سالہ تجدید کے لئے آن لائن اپلائی کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق پراسیس کے بعد پرنٹ شدہ پاسپورٹ لاہور پاسپورٹ آفس سے جاری کیا گیا، 20جولائی سے آن لائن ری نیول کے آغاز سے اب تک 1128 آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں