کویت اردو نیوز 03 ستمبر: کویت سول ایوی ایشن نے مسافروں کو وصول کرنے کی غرض سے آنے والے افراد کے لئے نئے طریقے کار کی وضاحت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کویت سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صحت کی ضروریات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹرمینل 4 کے ذریعے آنے والے مسافروں کو وصول کرنے کے خواہشمند افراد کو اجازت دے دی ہے۔
نئے طریقہ کار درج ذیل ہیں:
- آنے والے ہال میں صرف 60 افراد کو استقبال کرنے کی اجازت ہو گی اور ترجیح ان لوگوں کو دی جائے گی جو پہلے پہنچے ہوں گے۔
- خاندان سے صرف ایک فرد کو مسافر کو وصول کرنے کے لئے عمارت میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔
- پرواز کے وقت سے صرف ایک گھنٹہ قبل مسافروں کو وصول کرنے کے لئے عمارت میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔
- مسافر کو وصول کرنے والوں کو سکیورٹی اہلکاروں کو عمارت میں داخل ہونے کے لئے پرواز کی اطلاع فراہم کرنا ہوگی۔
Want to go