کویت اردو نیوز،7اگست: پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال نے جمعہ کو مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کے شہر دمام کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا اعلان کردیا۔
سی ای او کے مطابق ایئر لائن اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔
افتتاحی پرواز 160 مسافروں کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔ چیئرمین ایئرسیال، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی اے اے حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے مسافروں کو الوداع کیا۔
ایک گفتگو میں چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی نے کہا تھا کہ کیریئر لاہور اور اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار آٹھ پروازیں چلائے گا، جن کی خدمات پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو دستیاب ہوں گی۔
"ایئرسیال دوسرے مرحلے میں کراچی-جدہ، پشاور سے جدہ اور سیالکوٹ-جدہ پروازیں بھی شروع کرے گا،” انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی پروازوں کے لیے ایئربس 320 استعمال کیا جا رہا ہے۔
جیلانی نے کہا کہ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا، ایئرسیال ماہانہ سعودی عرب کے لیے 68 پروازیں چلائے گی۔