کویت اردو نیوز،8اگست: دبئی ایئرپورٹ پر ریچھ جہاز میں سوار ہونے کے بعد فرار ہو گیا جس نے عملے کی دوڑیں لگا دیں۔
دبئی ایئرپورٹ سے بغداد جانے والے طیارے میں ریچھ کو لے جایا جا رہا تھا جس کو طیارے میں سوار کراتے ہوئے بےہوش کیا گیا تھا۔
ریچھ کو مسافر طیارے کے کارگو سیکشن میں رکھا گیا تھا تاہم اسے قبل از وقت ہی ہوش آ گیا اور وہ طیارے سے اتر کر رن وے پر بھاگ گیا۔
ریچھ کے فرار ہونے کے بعد عملے کی دوڑیں لگ گئی جنھوں نے کافی دیر بعد ریچھ کو بےہوش کر کے دوبارہ طیارے میں سوار کرایا، جس کی وجہ سے مسافر طیارہ لیٹ ہوا۔
طیارہ تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں نے احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر جہاز کے کپتان نے مسافروں سے طیارے کی تاخیر پر معافی مانگی۔
عراقی ایئرویز کیمطابق ریچھ کی ٹرانسپورٹیشن کا طریقہ کار لیگل اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے منظور کردہ معیارات کے مطابق انجام دیا گیا