کویت اردو نیوز، 8اگست: امریکی انٹر میامی اسٹیڈیم کے ایک خاکروب کو ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لوینل میسی سے اپنی شرٹ پر آٹو گراف مانگنا مہنگا پڑگیا، میسی نے تو کچھ نہ کہا لیکن انتطامیہ نے اسے نوکری سے فارغ کرکے ہی چھوڑا۔
ارجنٹائنی صفائی کرنے والے کرسچن سلامانکا میامی میں ڈیڑھ سال سے مقیم ہے اور سپورٹس ایونٹس اور کنسرٹس میں صفائی ستھرائی کرنے والی کمپنی میں ملازم ہے، اسے پہلی مرتبہ انٹر میامی سٹیڈیم میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔
نوجوان کام کیلئے اسٹیڈیم کے گیراج میں پہنچتے ہی کلب بس میں چلا گیا۔ ارجنٹائن کی شرٹ اٹھائی اور میسی سے اس پر آٹوگراف مانگا، جس پر میسی نے بھی رضامندی ظاہر کردی لیکن سکیورٹی اہلکار فوری طور پر کرسچن سلامانکا کی طرف بڑھے اور اسے وہاں سے زبردستی ہٹا دیا اور بعد ازاں اسے نوکری سے برطرف کردیا۔
کرسچن نے میڈیا کو بتایا کہ میں بس گیراج کے حصہ میں واقع ٹوائلٹ کی صفائی کا کام کرتا ہوں۔
خوش قسمتی سے جب بس پہنچی اور کھلاڑی بس سے اترے تو میں بھی وہاں موجود تھا۔ ان میں سے آخری لیونل میسی تھے، جنکو دیکھ کر میں چیخا "ہیلو، ورلڈ چیمپئن” ۔ جس پر میسی مڑ کر میری شرٹ پر دستخط کرنے آیا تو سکیورٹی اہلکار فوراً پہنچے اور انہوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا