کویت اردو نیوز,9اگست: سعودی عرب نے مزید 8 ممالک یعنی آذربائیجان، البانیہ، ازبکستان، جنوبی افریقا، جارجیا، تاجکستان، کرغزستان اور مالدیپ کے شہریوں کو الیکٹرانک سیاحتی ویزے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
مذکورہ لسٹ میں شامل ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول بھی ویزا ملے گا، ای ویزا ہولڈرز کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی سیاحت اور عمرہ ادا کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔
اس سے پہلے بھی سعودی عرب نے 12 ممالک کیلئے الیکٹرانک ویزوں کا اعلان کیا تھا جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔