کویت اردو نیوز 10 اگست 2023: دی سٹیٹ ہڈ انڈیکس StIx کے مطابق، کویت خلیجی اور عرب ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ عالمی سطح پر 60ویں نمبر پر ہے، کویت نے کویتی اداروں کی کارکردگی کے معیار کو معتدل قرار دیتے ہوئے 0.70 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
جرمن یونیورسٹی آف ورزبرگ کے جاری کردہ ایک تحقیقی منصوبے کے حصے کے طور پر، ماہرین نے دنیا کی 173 ممالک کی درجہ بندی کی ہے کہ وہ کس حد تک اپنی آبادی کی بنیادی ضروریات بشمول قانون کی بالادستی، جرائم کی شرح جیسے دیگر معیارات کو پورا کرتے ہیں۔
کمپوزٹ انڈیکس سے مراد اداروں کی کارکردگی اور نظام کے ذریعے نافذ کردہ قوانین کو متعارف کرانے اور ان کی حمایت کرنے کی ریاست کی صلاحیت ہے۔
انڈیکس کارکردگی کا موازنہ اور پالیسی تجزیہ کو بڑھانے کے لیے تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کرکے ریاست کے معیار کی پیمائش کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
خلیج میں متحدہ عرب امارات پہلے جبکہ عالمی سطح پر 32 ویں، اس کے بعد عمان 48، قطر 52، کویت 60 اور سعودی عرب 63 ویں نمبر پر ہے۔ عالمی درجہ بندی میں سنگاپور پہلے، آسٹریلیا دوسرے، ڈنمارک تیسرے، ہالینڈ چوتھے اور ایسٹونیا پانچویں، جبکہ لکسمبرگ، ناروے، بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور جرمنی بالترتیب ٹاپ ٹین کے باقی ماندہ ممالک میں ہیں
دوسری جانب اداروں کی کارکردگی اور عوام کی بنیادی ضروریات کے لحاظ سے 173 ممالک کے انڈیکس میں پاکستان 150 ویں، بھارت 110 ویں اور بنگلہ دیش 124 ویں نمبر پر ہے جبکہ سب سے آخر میں جنوبی سوڈان 171، یمن 172 اور لیبیا 173 نمبر پر ہے۔